اقوام متحدہ کا انٹرا لیبیا مذاکرات کے لئے ہمسایہ ممالک سے کردار ادا کرنے پر زور

89

اقوام متحدہ ۔10جنوری (اے پی پی):اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریش کی مشیر برائے لیبیا ئی امور سٹیفنی ولیمز الجزائراودیگر پڑوسی ملکوں پر زور دیا ہے کہ لیبیا میں امن و استحکام کے لیے اندرونی حلقوں کے درمیان بات چیت کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔

یہ بات انھوں نےالجزائر کے سفیر سلمان چنین سے ملاقات کے دوران کہی۔سٹیفنی ولیمز نے لیبیا کے مذاکرات میں ہمسایہ ممالک پر زور دیتے ہوئے کہاکہ وہ تین انٹرا لیبیا ڈائیلاگ ٹریکس کی حمایت کریں۔ واضح رہے کہ لیبیا 2011 میں معمر قذافی کی حکومت کے خاتمے کے بعد سے عدم تحفظ اور افراتفری کا شکار ہے۔