اسلام آباد۔10جنوری (اے پی پی):وزارت خزانہ نے کہاہے کہ پاکستان نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کوچھٹے جائزہ کیلئے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس کو جنوری کے آخرتک ری شیڈول کرنے کی سرکاری طورپردرخواست کی تھی، قانون سازی کاعمل مکمل ہوتے ہی آئی ایم ایف کا بورڈ چھٹی قسط کیلئے سفارشات کی منظوری کا جائزہ لے گا۔ وزارت خزانہ کی طرف سے پیرکویہاں جاری بیان میں بتایا گیاہے کہ وزارت خزانہ …
پاکستان نے آئی ایم ایف کوچھٹے جائزہ کیلئے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس کو جنوری کے آخرتک ری شیڈول کرنے کی سرکاری طورپردرخواست کی تھی، ترجمان وزارت خزانہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔10جنوری (اے پی پی):وزارت خزانہ نے کہاہے کہ پاکستان نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کوچھٹے جائزہ کیلئے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس کو جنوری کے آخرتک ری شیڈول کرنے کی سرکاری طورپردرخواست کی تھی، قانون سازی کاعمل مکمل ہوتے ہی آئی ایم ایف کا بورڈ چھٹی قسط کیلئے سفارشات کی منظوری کا جائزہ لے گا۔
وزارت خزانہ کی طرف سے پیرکویہاں جاری بیان میں بتایا گیاہے کہ وزارت خزانہ نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کوچھٹے جائزہ کیلئے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس کے جنوری کے آخرتک ری شیڈول کرنے کی سرکاری طورپردرخواست دی تھی۔حکومت نے دونوں بل قومی اسمبلی میں پیش کردئیے ہیں۔
بیان میں بتایاگیاہے کہ آئی ایم ایف نے چھٹی قسط کیلئے سفارشات 12 جنوری کوہونے والے اجلاس میں جمع کرائی ہیں۔وزارت خزانہ نے کہاہے کہ جیسے ہی قانون سازی کاعمل مکمل ہوگا،آئی ایم ایف کا بورڈ چھٹی قسط کیلئے سفارشات کی منظوری کا جائزہ لے گا








