اقوام متحدہ کا عراقی سیاست دانوں کو اثاثے قوم کے سامنے پیش کرنے کا مطالبہ

بغداد ۔ 11 نومبر (اے پی پی) اقوام متحدہ نے عراقی سیاست دانوں سے کہا ہے کہ وہ اندرون اور بیرون ملک اپنے اثاثوں کی تفصیلات کو قوم کے سامنے پیش کریں۔ذرائع کے مطابق اقوام متحدہ کے عراق میں موجود مشن کی طرف سے جاری ایک بیان میں ملک کی سیاسی اشرافیہ سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے اندرون اور بیرون ملک موجود اثاثوں کو عوام کے سامنے لائیں۔ …

بغداد ۔ 11 نومبر (اے پی پی) اقوام متحدہ نے عراقی سیاست دانوں سے کہا ہے کہ وہ اندرون اور بیرون ملک اپنے اثاثوں کی تفصیلات کو قوم کے سامنے پیش کریں۔ذرائع کے مطابق اقوام متحدہ کے عراق میں موجود مشن کی طرف سے جاری ایک بیان میں ملک کی سیاسی اشرافیہ سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے اندرون اور بیرون ملک موجود اثاثوں کو عوام کے سامنے لائیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ اقوام متحدہ عراقی آئین پر نظرثانی اور ترمیم کرنے کے لیے تکنیکی معاونت فراہم کرنے اور ریفرنڈم میں مدد فراہم کرے گا۔ اقوام متحدہ نے عراقی سکیورٹی فورسز سے مطالبہ کیا کہ وہ احتجاج کرنے والوں کے خلاف تحمل کا مظاہرہ کریں اور مظاہرین کے خلاف براہ راست گولہ بارود کا استعمال نہ کریں۔ دوسری جانب عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ ذی قار میں مظاہرین کو منتشر کرتے ہوئے سکیورٹی فورسز نے آنسو گیس کی شیلنگ کی جس کے نتیجے میں سکول کے بچوں سمیت 40 مظاہرین زخمی اور دم گھٹنے سے بے ہوش ہوگئے ہیں۔