قوام متحدہ ۔21مئی (اے پی پی):اقوام متحدہ نے غذائی تحفظ کے پروگرام کے تحت غذائی قلت کے شکار چار افریقی ساحلی ممالک کے لیے 30 ملین ڈالر کی اضافی امداد جاری کر دی ہے،اس سے برکینا فاسو،چاڈ،مالی اور نائیجر کو غذائی امداد فراہم کی جائے گی۔ چینی خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ نے اپنے ہنگامی انسانی فنڈ اور سینٹرل ایمرجنسی رسپانس فنڈ (سی ای آر ایف) سےاضافی 30 …
اقوام متحدہ کا غذائی تحفظ پروگرام، چار افریقی ممالک کے لیے30 ملین امریکی ڈالر جاری

مزید خبریں
قوام متحدہ ۔21مئی (اے پی پی):اقوام متحدہ نے غذائی تحفظ کے پروگرام کے تحت غذائی قلت کے شکار چار افریقی ساحلی ممالک کے لیے 30 ملین ڈالر کی اضافی امداد جاری کر دی ہے،اس سے برکینا فاسو،چاڈ،مالی اور نائیجر کو غذائی امداد فراہم کی جائے گی۔ چینی خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ نے اپنے ہنگامی انسانی فنڈ اور سینٹرل ایمرجنسی رسپانس فنڈ (سی ای آر ایف) سےاضافی 30 ملین امریکی ڈالر جاری کیے ہیں تاکہ چار افریقی ساحلی ممالک میں امدادی سرگرمیوں کو فروغ دیا جا سکے جہاں 18 ملین افراد کو شدید بھوک کا سامنا ہے۔
اقوام متحدہ کے شعبہ برائے انسانی امور کے سربراہ اور ایمرجنسی ریلیف کوآرڈینیٹر مارٹن گریفتھس نے کہا ہے کہ ساحلی افریقی ممالک کے لوگ شدید غذائی قلت کا شکا ر ہیں اور اگر اس وقت ان کی مدد نہ کی گئی تو بڑی تعداد میں اموات کا خدشہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ ان ساحلی ممالک میں 5 سال سے کم عمر کے 7.7 ملین بچے غذائی قلت کا شکار ہیں جن میں 1.8 ملین شدید غذائی کے شکار بچے بھی شامل ہیں، اگر امدادی کارروائیوں میں اضافہ نہ کیا گیا تو سال کے آخر تک یہ تعداد بڑھ کر 2.4 ملین تک پہنچ سکتی ہے۔
انسانی امور کے سربراہ نے کہا کہ تشدد، عدم تحفظ، گہری غربت اور اشیائے خوردونوش کی بلند ترین قیمتوں کا مجموعہ غذائی قلت کو بڑھا رہا ہے اور لاکھوں لوگوں کی زندگی کو خطرات لاحق ہیں ۔ ا ن کاکہنا تھا کہ برکینا فاسو، چاڈ، مالی اور نائجر میں صورتحال خطرناک حد تک پہنچ گئی ہے








