طرابلس ۔6جنوری (اے پی پی):اقوام متحدہ نے لیبیا میں صدارتی انتخابات غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی ہونے کےبعدالیکشن کمیشن کی حمایت کا اظہار کیا ہے۔لیبیا کے لیے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی خصوصی مشیر سٹیفنی ولیمز نےہائی نیشنل الیکشن کمیشن کے چیئرمین عماد الصیح کے ساتھ ملاقات کے دوران انتخابی عمل کو آگے بڑھانے کے لیے کوششوں کو مستحکم اور مضبوط بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔ …
اقوام متحدہ کا لیبیا کے الیکشن کمیشن کی حمایت کا اظہار

مزید خبریں
طرابلس ۔6جنوری (اے پی پی):اقوام متحدہ نے لیبیا میں صدارتی انتخابات غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی ہونے کےبعدالیکشن کمیشن کی حمایت کا اظہار کیا ہے۔لیبیا کے لیے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی خصوصی مشیر سٹیفنی ولیمز نےہائی نیشنل الیکشن کمیشن کے چیئرمین عماد الصیح کے ساتھ ملاقات کے دوران انتخابی عمل کو آگے بڑھانے کے لیے کوششوں کو مستحکم اور مضبوط بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔
انہوں نے الیکشن کمیشن کے لیے اقوام متحدہ اور عالمی برادری کی مکمل حمایت کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ لیبیا میں جامع، آزادانہ، منصفانہ اور قابل اعتماد قومی انتخابات کا انعقاد لیبیا کے عوام کے زبردست اور مستقل مطالبے کا واحد ممکنہ حل اور لیبیا میں امن و استحکام کا واحد راستہ ہے۔
واضح رہے کہ لیبیا میں 24 دسمبر 2021 کو صدارتی انتخابات ہونے کی توقع تھی تاہم کمیشن کے مطابق تکنیکی اور قانونی مسائل کی وجہ سے انتخابات کو غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دیا گیا۔








