اسلام آباد ۔ 13 اکتوبر (اے پی پی) ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی جا نب سے اپنائے گئے پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کےلئے وزارت منصوبہ بندی نے اپنا کام مکمل کر لیا ہے، ان اہداف میں ترجیحات کے تعین اور ان کے عملی نفاذ کےلئے قابل عمل فریم ورک تشکیل دے کر متعلقہ حکومتوں، اداروں اور وزارتوں کے مابین تعاون …
اقوام متحدہ کی جا نب سے اپنائے گئے پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کےلئے وزارت منصوبہ بندی نے اپنا کام مکمل کر لیا ہے،سرتاج عزیز

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 13 اکتوبر (اے پی پی) ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی جا نب سے اپنائے گئے پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کےلئے وزارت منصوبہ بندی نے اپنا کام مکمل کر لیا ہے، ان اہداف میں ترجیحات کے تعین اور ان کے عملی نفاذ کےلئے قابل عمل فریم ورک تشکیل دے کر متعلقہ حکومتوں، اداروں اور وزارتوں کے مابین تعاون کو یقینی بنانے کےلئے وزارت میں قائم پائیدار ترقی کے اہداف کو سپورٹ یونٹ اپنا بھرپور کردار یقینی بنائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سٹیک ہولڈرز کے ساتھ میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ پائیدار ترقی کے اہم ستونوں میں عوام، امن، خوشحالی، زمین اور شراکت داری کے حوالہ سے مربوط حکمت عملی ان حصول کے اہداف کا اہم سنگ میل ثابت ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ ان اہداف کے حصول کی حکمت عملی طے کرتے عام آدمی، اس کی فلاح اور اس کی زندگی پر ان اہداف کے بہترین اثرات کا ہر لحاظ سے خیال رکھا جائے گا۔








