اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے وزیراعظم عمران خان کا تاریخی خطاب لائق تحسین ہے وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور سینیٹر اعظم خان سواتی

اسلام آباد ۔ 28 ستمبر (اے پی پی) پارلیمانی امور کے وفاقی وزیر سینیٹر اعظم خان سواتی نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے وزیراعظم عمران خان کے تاریخی خطاب کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم کا خطاب ایک عالمی رہنما ء کا خطاب تھا۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے ہفتے کو اپنے ایک بیان میں کیا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیراعظم کے خطاب سے …

اسلام آباد ۔ 28 ستمبر (اے پی پی) پارلیمانی امور کے وفاقی وزیر سینیٹر اعظم خان سواتی نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے وزیراعظم عمران خان کے تاریخی خطاب کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم کا خطاب ایک عالمی رہنما ء کا خطاب تھا۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے ہفتے کو اپنے ایک بیان میں کیا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیراعظم کے خطاب سے کشمیری عوام کے جذبات کی بھرپورعکاسی ہوئی اور انہوں نے عالمی برادری کو مقبوضہ وادی میں جاری بھارتی مظالم سے موثر طور پر آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے ترقی پذیر ممالک کواسلامو فوبیا، ماحولیاتی تبدیلیوں اور منی لانڈرنگ جیسے درپیش مسائل کے حوالے سے تفصیلی گفتگوکی اورخصوصاً مسلمان ممالک کو اسلامو فوبیا کے درپیش مسائل پربھی روشنی ڈالی۔ سینیٹر اعظم سواتی نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے عالمی رہنمائوں کے سامنے پاکستان اورکشمیر کی پوزیشن کو واضح انداز میں پیش کیا،ماضی میں اس حوالے سے اتنی تفصیلی گفتگو نہیں کی گئی۔