اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے دوران صدر ٹرمپ کے پروگرام کا اعلان

نیویارک ۔ 22 ستمبر (اے پی پی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نیو یارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں شرکت کے لیے آنے والے پاکستان، پولینڈ، نیو زی لینڈ، سنگا پور، مصر، جنوبی کوریا، برطانیہ، بھارت، عراق، جاپان، یوکرین اور ال سلواڈور کے سربراہان سے دو طرفہ مذاکرات کریں گے ۔ترک نشریاتی ادارے کے مطابق اس حوالے سے اعلیٰ امریکی حکام نے صدر ٹرمپ کے جنرل اسمبلی کے پروگرام …

نیویارک ۔ 22 ستمبر (اے پی پی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نیو یارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں شرکت کے لیے آنے والے پاکستان، پولینڈ، نیو زی لینڈ، سنگا پور، مصر، جنوبی کوریا، برطانیہ، بھارت، عراق، جاپان، یوکرین اور ال سلواڈور کے سربراہان سے دو طرفہ مذاکرات کریں گے ۔ترک نشریاتی ادارے کے مطابق اس حوالے سے اعلیٰ امریکی حکام نے صدر ٹرمپ کے جنرل اسمبلی کے پروگرام کے بارے میڈیا کو ایک بریفنگ دی۔ حکام کی جانب سے فراہم کردہ معلومات کے مطابق ٹرمپ آج (سوموار کو) اقوام متحدہ کے مرکزی دفتر میں منعقد ہونے والے "عالمی مذہبی آزادی کے تحفظ کی اپیل” کے عنوان سے ایک پروگرام میں خطاب کریں گے، کل (بروز منگل )اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریش کی جانب سے دیے گئے ظہرانے میں اعزازی مہمان کے طور پر شرکت کریں گے جبکہ اسی شام ایک سفارتی استقبالیہ کی میزبانی کریں گے۔ٹرمپ بدھ کے روز ونیزویلا کے معاملے میں مغربی نصف کرہ ارض کے ممالک کے سربراہان کے ہمراہ ایک اجلاس میں شرکت کریں گے اور اسی شام نیو یارک میں ایک پریس کانفرس کا اہتمام کریں گے۔

مزید خبریں