اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر پانچ روزہ دورے پر 27جنوری کو چین جائیں گے

184
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر پانچ روزہ دورے پر 27جنوری کو چین جائیں گے

بیجنگ۔26جنوری (اے پی پی):اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر ڈینیس فرانسس 5روزہ دورے پر 27جنوری کو چین جائیں گے۔

چائنا گلوبل ٹیلی ویژن نیٹ ورک نےجمعہ کو چینی وزارت خارجہ کے اعلان کے حوالے سے بتایا کہ چینی وزیر خارجہ کی دعوت پر اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر 27سے 31جنوری تک چین کا دورہ کریں گے ۔