آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ 2024 میں (کل) مزید تین میچوں کا فیصلہ ہو گا

جوہانسبرگ۔26جنوری (اے پی پی):آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ 2024 میں کل(ہفتہ کو )مزید تین میچوں کا فیصلہ ہو گا ، پہلا میچ پاکستان اور نیوزی لینڈ ، دوسرا میچ جنوبی افریقااور سکاٹ لینڈ کی انڈر 19 ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گاجبکہ تیسرے میچ میں زمبابوے اور نمیبیا کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔ انڈر 19 ورلڈ کپ کے دلچسپ مقابلے جنوبی افریقا میں جاری ہیں ۔ میگا …

جوہانسبرگ۔26جنوری (اے پی پی):آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ 2024 میں کل(ہفتہ کو )مزید تین میچوں کا فیصلہ ہو گا ، پہلا میچ پاکستان اور نیوزی لینڈ ، دوسرا میچ جنوبی افریقااور سکاٹ لینڈ کی انڈر 19 ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گاجبکہ تیسرے میچ میں زمبابوے اور نمیبیا کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔ انڈر 19 ورلڈ کپ کے دلچسپ مقابلے جنوبی افریقا میں جاری ہیں ۔

میگا ایونٹ میں کل ہفتہ کو گروپ ڈی میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کی انڈر 19 ٹیمیں بفیلو پارک، ایسٹ لندن میں مدمقابل ہوں گی ۔

اسی روز دوسرا میچ گروپ بی کی ٹیموں ،میزبان جنوبی افریقا اور سکاٹ لینڈ کے مابین سینویس پارک، پوچیفسٹروم میں کھیلا جائے گا جبکہ اسی روز کا تیسرا اور آخری میچ جس میں گروپ سی کی ٹیمیں زمبابوے اور نمیبیا ڈائمنڈ اوول، کمبرلی کے مقام پر آمنے سامنے ہوں گی۔

انڈر 19 ورلڈ کپ کا پہلا سیمی فائنل میچ 6 فروری ،دوسرا سیمی فائنل میچ 8 فروری جبکہ فائنل میچ 11 فروری کو کھیلا جائے گا۔

مزید خبریں