اقوام متحدہ ۔11مارچ (اے پی پی):اقوام متحدہ کے سربراہ انتونیو گوٹیرس نےدنیا بھر میں بڑھتے ہوئے تنازعات کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کے عزم پر زور دیا۔ اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرس نےدنیا بھر میں بڑھتے ہوئے تنازعات کوبات چیت کے ذریعے حل کرنے کی اپیل کی ہے ۔ ترکی میں آٹھویں استنبول کانفرنس کے لیے اپنے ویڈیو پیغام میں انہوں نے دنیا کے کئی حصوں میں …
اقوام متحدہ کی دنیا بھر میں بڑھتے ہوئے تنازعات کوبات چیت کے ذریعے حل کرنے کی اپیل

مزید خبریں
اقوام متحدہ ۔11مارچ (اے پی پی):اقوام متحدہ کے سربراہ انتونیو گوٹیرس نےدنیا بھر میں بڑھتے ہوئے تنازعات کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کے عزم پر زور دیا۔ اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرس نےدنیا بھر میں بڑھتے ہوئے تنازعات کوبات چیت کے ذریعے حل کرنے کی اپیل کی ہے ۔
ترکی میں آٹھویں استنبول کانفرنس کے لیے اپنے ویڈیو پیغام میں انہوں نے دنیا کے کئی حصوں میں موجودہ صورتحال پر اپنی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بات چیت اور ثالثی کے ذریعے تنازعات کو حل کریں۔
اقوام متحدہ کے اعلیٰ عہدیدار نےکہا کہ موجودہ تنازعات سے پوری دینا متاثر ہورہی ہے ،معاشی اور معاشرتی بحرانوں میں اضافہ ہورہا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ اقوام متحدہ اپنے شراکت داروں ، رکن ممالک، علاقائی تنظیموں اور سول سوسائٹی کے ان تنازعات کو حل کرنے کے لئے اپنی کوششوں کو جاری رکھے ہوئے ہے ۔
اقوام متحدہ کے سربراہ نے زور دیا کہ ثالثی میں کامیابی کا انحصار بین الاقوامی حمایت اور سیاسی اتحاد پر ہے، اس نازک لمحے میں ہم سب کو سیاسی طور پر ہر جگہ تنازعات کے پرامن حل کی حمایت میں اکٹھے ہونے کی ضرورت ہے ۔








