اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل مقبوضہ کشمیر میں خواتین پر جنسی تشدد کے خاتمہ کے لئے اپنا کردار ادار کرے، ملیحہ لودھی

اسلام آباد ۔ 18 اپریل (اے پی پی) اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل سفیر ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں خواتین کے خلاف جنسی تشدد کے واقعات کے خاتمہ کی ضرورت ہے، انہوں نے دنیا بھر کے متنازعہ خطوں میں جنسی طور پر حراساں کرنے کے واقعات کے خاتمہ کے لئے مطالبہکیا ہے اور کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں خواتین پر کئے جانے والے جنسی …

اسلام آباد ۔ 18 اپریل (اے پی پی) اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل سفیر ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں خواتین کے خلاف جنسی تشدد کے واقعات کے خاتمہ کی ضرورت ہے، انہوں نے دنیا بھر کے متنازعہ خطوں میں جنسی طور پر حراساں کرنے کے واقعات کے خاتمہ کے لئے مطالبہکیا ہے اور کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں خواتین پر کئے جانے والے جنسی تشدد کے خاتمہ کے لئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اپنا کردار ادار کرے۔اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں جنسی تشدد کے خاتمی کے حوالہ سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کی سفیر ملیحہ لودھی نے کہا کہ میانمار سے لے کر مقبوضہ کشمیر تک دنیا بھر کے متنازعہ علاقوں میں ریاستی اور غیر ریاستی عناصر مخالف آبادی پر دباﺅ بڑھانے کے لئے خواتین پر جنسی تشدد کو بطور ہتھیار استعمال کر رہے ہیں۔