اقوام متحدہ۔4 دسمبر (اے پی پی) اقوام متحدہ نے مصر میں ایڈز کا باعث بننے والے ایچ آئی وی وائرس کے پھیلاو میں تیزی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بتایا ہے کہ مصر میں اس وائرس کا شکار بننے والے مریضوں میں 40 فیصد تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ جرمن خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کے ادارہ برائے ایڈز سے وابستہ احمد خمیس کا کہنا ہے …
اقوام متحدہ کی مصر میں ایچ آئی وی کے پھیلاو پر تشویش
اقوام متحدہ۔4 دسمبر (اے پی پی) اقوام متحدہ نے مصر میں ایڈز کا باعث بننے والے ایچ آئی وی وائرس کے پھیلاو میں تیزی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بتایا ہے کہ مصر میں اس وائرس کا شکار بننے والے مریضوں میں 40 فیصد تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ جرمن خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کے ادارہ برائے ایڈز سے وابستہ احمد خمیس کا کہنا ہے کہ اس بیماری سے جنگ اور تحفظ کی راہ میں بڑی رکاوٹ مصرمیں اس متعلق کم آگہی کے علاوہ ڈونرز کی جانب سے سرمایے کی فراہمی میں تعطل اور تشخیص کی صورت میںمریضوں کو درپیش سماجی مسائل بھی ہیں جن کی وجہ سے وہ اپنی بیماری چھپاتے ہیں۔









