اقوام متحدہ کے انفارمیشن سنٹر میں کل ذرائع ابلاغ کو نظرثانی شدہ ”پاکستان فلڈ رسپانس“ منصوبہ 2022 کے اجراءکے بارے میں بریفنگ دی جائے گی

United Nations
United Nations

اسلام آباد۔3اکتوبر (اے پی پی):وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں اقوام متحدہ کے انفارمیشن سنٹر میں کل منگل کو ذرائع ابلاغ کو پاکستان کے سیلاب متاثرین کو امداد کی فراہمی اور ان کی بحالی کے لئے نظرثانی شدہ ”پاکستان فلڈ رسپانس“ منصوبہ 2022 کے اجراءکے بارے میں بریفنگ دی جائے گی جس کا اہتمام یو این پاکستان نے کیا ہے۔

بریفنگ میں ذرائع ابلاغ کو نظرثانی شدہ پاکستان فلڈ رسپانس پلان 2022کے بارے میں تفصیلی آگاہی دی جائے گی۔ اقوام متحدہ سیلاب متاثرین کو امداد کی فراہمی اور ان کی بحالی کے لئے نظرثانی شدہ ”پاکستان فلڈ رسپانس“ منصوبہ کا جنیوا میں اجراءکررہا ہے ۔

بریفنگ میں نظرثانی شدہ اپیل پر توجہ مرکوز کی جائے گی جس کا آغاز جنیوا میں ہورہا ہے۔ اقوام متحدہ کے پاکستان میں قائمقام ریذیڈنٹ کوآرڈینیٹر اور عالمی ادارہ خوراک کے نمائندہ وکنٹری ڈائریکٹرکرس کائے، اقوام متحدہ کے رابطہ دفتر برائے انسانی امور کے فیلکس اومونو اور دیگر میڈیا کو بریفنگ دیں گے۔