اسلام آباد ۔ 7 اگست (اے پی پی) اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام (یو این ڈی پی) کے نمائندے نیل بونی نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے منگل کو بنی گالہ میں ملاقات کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے نیل بونی نے کہا کہ یو این ڈی پی خیبرپختونخوا میں کام کر رہی ہے اور وہ مرکز میں بھی تحریک انصاف کی قیادت میں بننے والی …
اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام (یو این ڈی پی) کے نمائندے نیل بونی کی عمران خان ملاقات،مرکز میں تحریک انصاف کی قیادت میں بننے والی حکومت کے ساتھ مل کر کام کرنے کی خواہش کا اظہار

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 7 اگست (اے پی پی) اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام (یو این ڈی پی) کے نمائندے نیل بونی نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے منگل کو بنی گالہ میں ملاقات کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے نیل بونی نے کہا کہ یو این ڈی پی خیبرپختونخوا میں کام کر رہی ہے اور وہ مرکز میں بھی تحریک انصاف کی قیادت میں بننے والی حکومت کے ساتھ مل کر کام کرنے کی خواہشمند ہے۔ انہوں نے کہا کہ یو این ڈی پی بدعنوانی کے خاتمے، قانون کی حکمرانی، انتخابی اصلاحات، نوجوانوں کو بااختیار بنانے، توانائی کی صلاحیت بڑھانے، محصولات کی وصولی کے نظام اور گورننس کی بہتری کیلئے نئی حکومت کے ساتھ مل کر کام کرنے میں دلچسپی رکھتی ہے۔ انہوں نے پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت کی جانب سے لوکل گورنمنٹ سسٹم میں اصلاحات کو سراہا۔








