اقوام متحدہ کے سربراہ کی سویڈن میں قرآن پاک کو نذرآتش کرنے کی مذمت

122
Geng Shuang, Deputy Permanent Representative
Geng Shuang, Deputy Permanent Representative

اقوام متحدہ ۔24جنوری (اے پی پی):اقوام متحدہ نے سویڈن میں قرآن پاک کو نذر آتش کرنے کے اقدام کی مذمت کی ہے ۔ اقوام متحدہ کے سربراہ جنرل انتونیو گوتریش نے کہاکہ یہ عمل بڑھتی ہوئی نفرت کی علامت ہے جسے ہم بہت سے مذاہب کے خلاف دیکھ رہے ہیں، چاہے وہ اسلام ہو یا یہودیت ۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے نفرت انگیز عمل کی واضح طور پر مذمت کی جانی چاہیے۔

انتونیو گوتریش کے ترجمان سٹیفن ڈوجارک نے کہا کہ انتونیو گوتریش اقوام متحدہ میں تہذ یبوں کے درمیان اتحاد کے سربراہ مسٹر میگوئل موراتینوس کے بیان کی مکمل حمایت کرتے ہیں جنہوں نے قرآن پاک کو نذر آتش کرنے کے عمل کی سختی سے مذمت کی ہے۔ واضح رہے اپنے بیان میں موراتینوس نے سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کو ناگوارقرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ اسلام کے ماننے والوں کی توہین ہے اوراس نفرت انگیز عمل کو اظہار رائے کی آزادی سے نہیں ملایا جانا چاہیے۔