اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کا چین کے قیام کی 70 ویں سالگرہ پر تہنیتی پیغام

نیویارک ۔ 22 ستمبر (اے پی پی) اقوام متحدہ میں چینی مستقل مشن نے عوامی جمہوریہ چین کے قیام کی 70 ویں سالگرہ کی مناسبت سے ایک استقبالیہ تقریب منعقد کی جس کیلئے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے مبارکباد کا پیغام بھیجا۔ ڈپٹی سیکرٹری جنرل محترمہ آمنہ جے محمد نے اجلاس میں یہ پیغام پڑھ کر سنایا۔اپنے پیغام میںگوتریس نے کہا کہ چین اقوام متحدہ کے نصب …

نیویارک ۔ 22 ستمبر (اے پی پی) اقوام متحدہ میں چینی مستقل مشن نے عوامی جمہوریہ چین کے قیام کی 70 ویں سالگرہ کی مناسبت سے ایک استقبالیہ تقریب منعقد کی جس کیلئے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے مبارکباد کا پیغام بھیجا۔ ڈپٹی سیکرٹری جنرل محترمہ آمنہ جے محمد نے اجلاس میں یہ پیغام پڑھ کر سنایا۔اپنے پیغام میںگوتریس نے کہا کہ چین اقوام متحدہ کے نصب العین میں ایک اہم شراکت دار ہے اور بین الاقوامی تعاون اور کثیر الجہتی کا ستون ہے۔ چین ور اقوام متحدہ موجودہ عالمی امور سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرتے چلے آ رہے ہیں۔

مزید خبریں