اقوام متحدہ۔7جنوری (اے پی پی):اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریش اور جنرل اسمبلی کے صدر وولکن بوزکیر نے امریکی پارلیمنٹ کی عمارت کیپٹل ہل پر پرتشدد حملے کی مذمت کرتے ہوئے گہری تشویش اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق سیکرٹری جنرل کے ترجمان سٹیفن دوجارک نے جاری بیان میں کہا کہ اقوام متحدہ کے سربراہ نے دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں پارلیمنٹ کی …
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل اور جنرل اسمبلی کے صدر کی امریکی پارلیمنٹ پر حملے کی مذمت

مزید خبریں
اقوام متحدہ۔7جنوری (اے پی پی):اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریش اور جنرل اسمبلی کے صدر وولکن بوزکیر نے امریکی پارلیمنٹ کی عمارت کیپٹل ہل پر پرتشدد حملے کی مذمت کرتے ہوئے گہری تشویش اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق سیکرٹری جنرل کے ترجمان سٹیفن دوجارک نے جاری بیان میں کہا کہ اقوام متحدہ کے سربراہ نے دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں پارلیمنٹ کی عمارت پر حملہ افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسی صورتحال میں یہ بہت ضروری ہے کہ سیاسی رہنما اپنے حامیوں کو تشدد سے باز رہنے، جمہوری عمل اور قانون کی حکمرانی کا احترام کرنے کی ضرورت پر زور دیں ۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر وولکن بوزکیر نے اپنے ٹویٹ میں امریکی پارلیمنٹ پر پرتشدد حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ انہیں واشنگٹن ڈی سی میں تشدد اور امریکہ میں جمہوری عمل میں رکاوٹ پر گہری تشویش ہے۔ جنرل اسمبلی کے صدر وولکن بوزکیر کے دفتر نے ایک اور ٹویٹ میں کہا کہ امریکہ دنیا کی بڑے جمہوریتو ں میں سے ایک ہے اور انہیں یقین ہے کہ اس مشکل گھڑی میں امریکہ میں امن اور جمہوری عمل کے احترام کو بحال رکھا جائے گا ۔








