25.5 C
Islamabad
منگل, مئی 13, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںاقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون کا وزیر اعظم محمد...

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون کا وزیر اعظم محمد نواز شریف کی جلد صحت یابی کیلئے نیک خواہشات کااظہار

- Advertisement -

اسلام آباد ۔ 02جون(اے پی پی) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے وزیر اعظم محمد نواز شریف کی جلد صحت یابی کے لئے نیک خواہشات کااظہار کیا ہے ۔دفتر خارجہ کی طرف سے جمعرات کو جاری بیان کے مطابق عالمی ادارے کے سربراہ نے کہا ہے کہ لندن میں وزیر اعظم محمد نواز شریف کے کامیاب آپریشن کے بعد ان کی تیزی سے بہتر ہوتی ہوئی صحت خوش آئند ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کے آپریشن کی کامیابی کی اطلاعات انتہائی حوصلہ افزا ہیں۔ انہوں نے وزیر اعظم کی جانب سے اقوام متحدہ سے تعاون کی پالیسی کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستان اور اقوام متحدہ کی شراکت کو انتہائی اہمیت دیتے ہیں اور مستقبل میں مل کر کام کرنے کا عزم رکھتے ہیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=7246

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں