اسلام آباد ۔ 27 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا اسلاموفوبیا کے تدارک کو اولین ترجیح قراردینے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ہمارے موقف کی جیت ہے۔ بدھ کواپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی وبا کو مسلمانوں کے ساتھ منسوب کرنا نفرت پر مبنی بھارتیہ جنتا پارٹی کی سوچ کا …
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا اسلاموفوبیا کے تدارک کو اولین ترجیح قراردینا ہمارے موقف کی جیت ہے، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 27 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا اسلاموفوبیا کے تدارک کو اولین ترجیح قراردینے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ہمارے موقف کی جیت ہے۔ بدھ کواپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی وبا کو مسلمانوں کے ساتھ منسوب کرنا نفرت پر مبنی بھارتیہ جنتا پارٹی کی سوچ کا عکاس ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت میں مسلمانوں کے خلاف انتہاءپسندانہ رویہ انسانی حقوق کی پامالی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلامو فوبیا بارے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا بیان خوش آئند ہے۔








