اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا سعودی عرب کے ولی عہد سے رابطہ،یمن کے فریقین میں جنگ بندی بارے سعودی کردار کی تعریف

ریاض۔14اپریل (اے پی پی):اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریش نے سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ،انھوں نے یمن کے بحران کے حل کے لیے فریقین کے درمیان جنگ بندی بارے سعودی کوششوں کی تعریف کی ۔

سعودی خبررساں ادارے کے مطابق یواین سیکرٹری جنرل نے سعودی عرب کے ولی عہد کے ساتھ گزشتہ روز ہونے والی ٹیلی فونک گفتگو میں تازہ ترین علاقائی و عالمی حالات و واقعات اور اس سلسلے میں اقوام متحدہ کے کردار بارے بات چیت کی۔

سیکرٹری جنرل نے یمن کے بحران کے حل کے لیے فریقین کے درمیان جنگ بندی کروانے کی سعودی کوششوں کو سراہا ۔