اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا فلسطین اسرائیل کشیدگی میں حالیہ اضافے پر تشویش کا اظہار

اقوام متحدہ ۔12اپریل (اے پی پی):اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریش نے فلسطین اسرائیل کشیدگی میں حالیہ اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی فوج کو زیادہ سے زیادہ تحمل کا مظاہرہ کرنا چاہیے اور مہلک طاقت کا استعمال صرف آخری حربے کے طور پر کرنا چاہیے۔ چینی خبر رساں ادارے کے مطابق سیکرٹری جنرل کے ترجمان سٹیفن دوجارک نے کہاکہ سیکرٹری جنرل خواتین اور …

اقوام متحدہ ۔12اپریل (اے پی پی):اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریش نے فلسطین اسرائیل کشیدگی میں حالیہ اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی فوج کو زیادہ سے زیادہ تحمل کا مظاہرہ کرنا چاہیے اور مہلک طاقت کا استعمال صرف آخری حربے کے طور پر کرنا چاہیے۔

چینی خبر رساں ادارے کے مطابق سیکرٹری جنرل کے ترجمان سٹیفن دوجارک نے کہاکہ سیکرٹری جنرل خواتین اور بچوں سمیت فلسطینیو ں کی بڑھتی ہوئی اموات سے پریشان ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ بچوں کو کبھی بھی تشدد کا نشانہ نہیں بنانا چاہیے اور نہ ہی انہیں نقصان پہنچانا چاہیے۔