اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی سانحہ باجوڑ کی مذمت، پاکستان کی حکومت اور عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار

277
UN Secretary General
UN Secretary General

اقوام متحدہ۔1اگست (اے پی پی): اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریش پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے علاقہ باجوڑ میں جمیعت علما اسلام (ف) کے کنونشن میں خودکش دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے حکام پر زور دیا ہے کہ اس سانحہ میں ملوث افراد کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے۔

اقوام متحدہ کے نائب ترجمان فرحان حق نے گزشتہ روز نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹرز میں پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ سیکرٹری جنرل نے متاثرہ افراد کے اہل خانہ سے تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے پاکستانی حکام پر زور دیاکہ اس واقعہ میں ملوث افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے تمام واقعات اور شہریوں کے خلاف حملوں کی مذمت کرتے ہیں اور دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے لئے پاکستان کی حکومت اور عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔