اسلام آباد ۔ 14 فروری (اے پی پی) اقوام متحدہ کے عالمی ادارہ برائے خوراک نے تازہ رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ پاکستان نے گزشتہ دہائیوں میں خوراک اور غذائی عدم تحفظ پر قابو پانے کے حوالے سے نمایاں پیشرفت کی ہے اور زیادہ علاقوں کو غذائی اور خوراک کے تحفظ سے ہمکنار کیا ہے۔بدھ کو یہاں ”پاکستان میں غذائی اور خوراک کے تحفظ“سے متعلق رپورٹ کے اجراءکی تقریب …
اقوام متحدہ کے عالمی ادارہ برائے خوراک کی جانب سے ”پاکستان میں غذائی اور خوراک کے تحفظ“سے متعلق رپورٹ کے اجراء

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 14 فروری (اے پی پی) اقوام متحدہ کے عالمی ادارہ برائے خوراک نے تازہ رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ پاکستان نے گزشتہ دہائیوں میں خوراک اور غذائی عدم تحفظ پر قابو پانے کے حوالے سے نمایاں پیشرفت کی ہے اور زیادہ علاقوں کو غذائی اور خوراک کے تحفظ سے ہمکنار کیا ہے۔بدھ کو یہاں ”پاکستان میں غذائی اور خوراک کے تحفظ“سے متعلق رپورٹ کے اجراءکی تقریب منعقد ہوئی۔تقریب میں اقوام متحدہ کے ریجنل ڈائریکٹر برائے ایشیاءو پیسفک،سیکرٹری اقتصادی امور ڈویژن،پاکستان میںیو این ریذیڈنٹ کوارڈینیٹر سمیت مختلف وزارتوں اور ڈویژنوں کے سینئر حکام نے شرکت کی۔رپورٹ کے مطابق پاکستان کا زرعی سیکٹر سٹیپلز فوڈ فصلوں میں خود کفالت حاصل کرنے کیلئے سرپلس فوڈ پیدا کر رہا ہے۔اس کے علاوہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کا دائرہ کا ر اب پسماندہ آبادی کے ایک تہائی حصے تک بڑھا دیا گیا ہے اور 15لاکھ سے زائد افراد کو غربت اور بھوک سے چھٹکارا دلانے کیلئے وسائل فراہم کر دیئے گئے ہیں۔رپورٹ میں ان کامیابیوں کو متاثر کن قرار دیا ہے اور کہا کہ اب جبکہ پاکستان 2025تک اپر مڈل انکم والے ممالک اور دنیا کی ٹاپ 25معیشتوں میں شامل ہوجائیگا تو قومی سطح پر خوراک کی مناسب مقدار اور غربت میں کمی سے بڑھ کر اقدامات کرنے ہونگے۔








