الحمرا اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس میں آرٹسٹ ٹاک کا انعقاد

119
آرٹس کونسل الحمرا میں بچوں کیلئے پانچ روزہ ڈرامہ آلہ دین کا آغاز

لاہور۔29فروری (اے پی پی):الحمرا اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس میں جمعرات کے روز آرٹسٹ ٹاک کا انعقاد کیا گیا۔ترجمان کے مطابق نامور پینٹر علی عظمت نے نوجوان آرٹسٹ کو ڈرائنگ اور پینٹنگ کی مہارتوں سے آگاہ کیا۔

علی عظمت نے نوجوانوں کو فن سیکھنے کے مراحل سے بھی آگاہ کیا،اس موقع پر علی عظمت کا کہنا تھا کہ ڈرائنگ جذبات کے اظہار کی ابتدائی زبان ہے،اسکیچ کی باربار مشق کرنے سے آپ کے کام میں نکھار آئے گا،آپ کا الحمرا اکیڈمی کا حصہ ہونا قابل فخر امر ہے

،الحمرا اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس میں آپکو زیرک استاد پڑھا رہے ہیں،سوال و جواب کی بھرپور نشست ہوئی،آرٹسٹ ٹاک نوجوانوں کی گرومنگ کے لئے انتہائی اہم ہے۔