اسلام آباد۔3نومبر (اے پی پی):العابد سلک ملز کا منافع گذشتہ مالی سال میں 32فیصد بڑھ گیا۔ کمپنی کے مالیاتی اعدادو شمار کےمطابق30 جون 2024 کو ختم ہونے والے گذشتہ مالی سال کے دورانالعابد سلک ملز کا منافع 116ملین روپے رہا ہے جبکہ30جون 2023 کو ختم ہونے والے مالی سال کیلئے کمپنی کو 88 ملین روپے منافع حاصل ہوا تھا ۔
اس طرح گذشتہ مالی سال کے دوران العابد سلک ملز کے منافع میں 28 ملین روپے یعنی 32 فیصدکا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔