اسلام آباد۔3نومبر (اے پی پی):سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائرگذشتہ 31 ماہ کے مقابلہ میں نمایاں اضافہ سے 11.16ارب ڈالر تک پہنچ گئے ۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی ) کی رپورٹ کے مطابق 25 اکتوبر 2024 کو ختم ہونےوالے ہفتہ کے دوران ایس بی پی کے زرمبادلہ کے ذخائر 116 ملین اضافہ سے 11.16 ارب ڈالر تک بڑھ گئے جو گذشتہ 31 مہینوں کے مقابلہ میں زیادہ …
سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائرگذشتہ 31 ماہ کے مقابلہ میں نمایاں اضافہ سے 11.16ارب ڈالر تک پہنچ گئے

مزید خبریں
اسلام آباد۔3نومبر (اے پی پی):سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائرگذشتہ 31 ماہ کے مقابلہ میں نمایاں اضافہ سے 11.16ارب ڈالر تک پہنچ گئے ۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی ) کی رپورٹ کے مطابق 25 اکتوبر 2024 کو ختم ہونےوالے ہفتہ کے دوران ایس بی پی کے زرمبادلہ کے ذخائر 116 ملین اضافہ سے 11.16 ارب ڈالر تک بڑھ گئے جو گذشتہ 31 مہینوں کے مقابلہ میں زیادہ تھے ۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے گورنر جمیل احمد نے اس توقع کا اظہار کیاہے کہ جاری مالی سال کے اختتام 30 جون 2025 تک سٹیٹ بینک کےزرمبادلہ کے ذخائر 13ارب ڈالر سے بڑھ جائیں گے ۔
ایس بی پی کے اعدادو شمار کےمطابق 25 اکتوبر 2024 کو ختم ہونے والے ہفتہ کے دوران کمرشل بینکوں کے پاس موجود زرمبادلہ کے ذخائر 83.8 ملین ڈالر کمی سے 4.89 ارب ڈالر ہوگئے جبکہ سٹیٹ بینک کے پاس موجود زرمبادلہ کے ذخائر 116 ملین ڈالر کی بڑھوتری سے 11.16 ارب ڈالر تک بڑھے ہیں ۔
اس طرح دوران ہفتہ ذرمبادلہ کے مجموعی قومی ذخائر میں 31.9 فیصد کا اضافہ ہوا ہے اور ذرمبادلہ کے مجموعی قومی ذخائر 16.05 ارب ڈالر تک بڑھ گئے ہیں ۔








