سعودی عرب اور یوراگوئے نے سپورٹس کے شعبے میں تعاون کے ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔ایس پی اے کے مطابق سعودی وزیر سپورٹس شہزادہ عبدالعزیز بن ترکی اور یوراگوئے کے نیشنل سپورٹس سیکریٹری نے امریکہ میں مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے۔معاہدے پر دستخط کی تقریب میں یوراگوئے کے وزیر خارجہ ماریو لو بیٹکن بھی موجود تھے۔
سعودی عرب اور یوراگوئے کے سپورٹس کے شعبے میں تعاون کے معاہدے پر دستخط

مزید خبریں
ریاض ۔18جون (اے پی پی):سعودی عرب اور یوراگوئے نے سپورٹس کے شعبے میں تعاون کے ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔ایس پی اے کے مطابق سعودی وزیر سپورٹس شہزادہ عبدالعزیز بن ترکی اور یوراگوئے کے نیشنل سپورٹس سیکریٹری نے امریکہ میں مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے۔معاہدے پر دستخط کی تقریب میں یوراگوئے کے وزیر خارجہ ماریو لو بیٹکن بھی موجود تھے۔
یہ معاہدہ مہارت، ٹیکنالوجی اور معلومات کے تبادلے کے ساتھ سپورٹس میڈسن، اینٹی ڈوپنگ اقدامات اور پیرا لمپک سپورٹس میں تعاون کو کور کرتا ہے۔ اس شعبے کی ترقی قومی اہداف کے مطابق علاقائی اور بین الاقوامی سپورٹس اداروں کے ساتھ شراکت داری کو مضبوط بنانے کے لیے وزارت کے وژن اور مقاصد کا ایک حصہ ہے۔







