اوولمپک میڈلسٹ جینی سمپسن شمالی کیرولینا کے شہر رالی میں ایک تقریب کے دوران طبی واقعے کے بعد ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ برطانوی خبر رساں ادارے بی بی سی کے مطابق39 سالہ امریکی ایتھلیٹ سر والٹر مائلر پاپ اپ ایونٹ میں ایک مائل گروپ کی پیسنگ کر رہی تھیں جب وہ مبینہ طور پر گر گئیں اور انہیں سی پی آر دینا پڑا۔ جینی سمپسن نے 2024 کے سیزن …
اوولمپک میڈلسٹ جینی سمپسن مائل ایونٹ کے دوران گرنے کے بعد ہسپتال منتقل

مزید خبریں
کیرولینا۔18جون (اے پی پی):اوولمپک میڈلسٹ جینی سمپسن شمالی کیرولینا کے شہر رالی میں ایک تقریب کے دوران طبی واقعے کے بعد ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ برطانوی خبر رساں ادارے بی بی سی کے مطابق39 سالہ امریکی ایتھلیٹ سر والٹر مائلر پاپ اپ ایونٹ میں ایک مائل گروپ کی پیسنگ کر رہی تھیں جب وہ مبینہ طور پر گر گئیں اور انہیں سی پی آر دینا پڑا۔ جینی سمپسن نے 2024 کے سیزن کے اختتام پر مسابقتی دوڑ سے ریٹائرمنٹ لے لی تھی۔
انہوں نے 2011 کی ورلڈ چیمپئن شپ میں 1500 میٹر کی دوڑ میں گولڈ میڈل اور 2016 کے ریو اولمپک گیمز میں برونز میڈل جیتا تھا۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری ایک بیان میں سر والٹر مائلر کی ٹیم نے اس واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ جینی سمپسن کو بہترین طبی نگہداشت فراہم کی جا رہی ہے اور اس مشکل وقت میں ہماری ہمدردیاں ان کے اور ان کے خاندان کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے فوری ردعمل ظاہر کرنے والے افراد کے ساتھ ساتھ ای ایم ایس اور طبی ماہرین کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے انتہائی تندہی اور پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ صورتحال کو سنبھالا۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ وہ ان تمام لوگوں کے بھی شکر گزار ہیں جنہوں نے تشویش اور تعاون کا اظہار کیا ہے اور انہوں نے سب سے جینی سمپسن اور ان کے خاندان کو دعاؤں میں رکھنے کی درخواست کی ہے۔ واضح رہے کہ جینی سمپسن نے 2013 اور 2017 کی ورلڈ چیمپئن شپ میں بھی 1500 میٹر کی دوڑ میں سلور میڈل جیتے تھے۔







