آئی سی سی ویمنز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں کل تین میچوں کا فیصلہ ہوگا

دسویں ویمنز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں (کل) جمعہ کو مزید تین میچ کھیلے جائیں گے۔ سپورٹس ویب سائٹ کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)کے زیر اہتمام یو اے ای میں خواتین کا دسواں ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ انگلینڈ میں جاری ہے جس میں شائقین کرکٹ کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔

لندن۔18جون (اے پی پی):دسویں ویمنز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں (کل) جمعہ کو مزید تین میچ کھیلے جائیں گے۔ سپورٹس ویب سائٹ کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)کے زیر اہتمام یو اے ای میں خواتین کا دسواں ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ انگلینڈ میں جاری ہے جس میں شائقین کرکٹ کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔ میگا ایونٹ میں کل جمعہ کا پہلا میچ آسٹریلیا اور نیدرلینڈز کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گاروز بائول ، سائوتھمپٹن میں کھیلا جائے گا۔

دوسرا میچ بنگلہ دیش اور پاکستان کی ویمنز ٹیموں کے درمیان اسی مقام روز بائول ،سائوتھمپٹن میں کھیلا جائے گا جبکہ جمعہ کو تیسرا میچ میزبان انگلینڈ اور سکاٹ لینڈ کی خواتین ٹیموں کے درمیان ہیڈنگلے کرکٹ سٹیڈیم، لیڈز میں کھیلا جائے گا۔ آئی سی سی ویمنز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے دسویں ایڈیشن میں12 خواتین ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے پنجہ آزمائی کررہی ہیں۔نیوزی لینڈ ویمن ٹیم ٹائٹل کے دفاع کے لئے کوشاں ہے ۔ پاکستان کی ٹیم اپنا تیسرا میچ 20 جون کو بنگلہ دیشی ویمنز ٹیم کے خلاف کھیلے گی ۔

میگا ٹورنامنٹ میں 30 لیگ میچز کے بعد پہلا سیمی فائنل میچ 30جون کو دوسرا سیمی فائنل میچ 2جولائی کو جبکہ فائنل میچ 5جولائی کو شیڈول ہے ۔ میگا ایونٹ میں شامل12ٹیموں میں دفاعی چیمپئن نیوزی لینڈ،آسٹریلیا ، جنوبی افریقا، سری لنکا ، بنگلہ دیش ،پاکستان، بھارت، میزبان انگلینڈ، ویسٹ انڈیز ، سکاٹ لینڈ ،نیدرلینڈز اور آئرلینڈشامل ہیں۔