جرمنی میں مقیم 16 سالہ شامی طالب علم بلال کریدی نے ’میٹھمیٹیکل کینگرو‘ مقابلے میں قومی سطح پر پہلی پوزیشن حاصل کی ہے۔ سرکاری نیوز ایجنسی صعنا کے مطابق یہ دنیا کے سب سے بڑے ریاضیاتی مقابلوں میں سے ایک ہے، جس میں پورے ملک کی 12 ہزار 600 سے زائد سکولوں کے آٹھ لاکھ 81 ہزار سے زیادہ طلبہ نے حصہ لیا۔
جرمنی میں ریاضی کا سب سے بڑا مقابلہ، شامی نوجوان کی تقریباً دس لاکھ طلبہ کو شکست

مزید خبریں
برلن ۔18جون (اے پی پی):جرمنی میں مقیم 16 سالہ شامی طالب علم بلال کریدی نے ’میٹھمیٹیکل کینگرو‘ مقابلے میں قومی سطح پر پہلی پوزیشن حاصل کی ہے۔ سرکاری نیوز ایجنسی صعنا کے مطابق یہ دنیا کے سب سے بڑے ریاضیاتی مقابلوں میں سے ایک ہے، جس میں پورے ملک کی 12 ہزار 600 سے زائد سکولوں کے آٹھ لاکھ 81 ہزار سے زیادہ طلبہ نے حصہ لیا۔
یہ کامیابی صرف سٹیج تک محدود نہیں رہی۔ بلال نے بعد ازاں ایک تعلیمی ٹک ٹاک چینل شروع کیا ہے، جہاں وہ پانچویں جماعت سے لے کر اعلیٰ ثانوی سطح تک ریاضی کے آسان اسباق پانچ سطحوں پر پوسٹ کرتے ہیں، اور یہ چینل ان طلبہ میں بہت مقبول ہو گیا ہے جو ریاضی میں مشکلات کا سامنا کرتے ہیں۔
میٹھمیٹیکل کینگرو‘ ہر سال 100 سے زائد ممالک میں منعقد ہوتا ہے اور تقریباً 60 لاکھ شرکاء کو اپنی طرف متوجہ کرتا ہے۔ اس کا مقصد طلبہ میں ریاضی کے شوق کو پروان چڑھانا اور منطقی سوچ و مسئلہ حل کرنے کی صلاحیت کو فروغ دینا ہے۔







