العین میں پہلے بین الاقوامی شکار اور گھڑ سواری میلے کا آغاز، 12 ممالک کی شرکت

ابوظہبی۔26نومبر (اے پی پی):ابوظہبی کے شہر العین میں’’انٹرنیشنل ہنٹنگ اینڈ ایکوئسٹرین ایگزی بیشن ‘2025 ‘‘کا پہلا ایڈیشن ایڈنیک سینٹر میں بدھ سے شروع ہو گیا ہے،جو کہ 30 نومبر تک جاری رہے گا۔امارات نیوز ایجنسی وام کے مطابق یہ نمائش ایڈنیک گروپ (جو مدن کمپنی کا حصہ ہے) کے زیر اہتمام امارات فالکنرز کلب کے تعاون سے منعقد کی جا رہی ہے، جس کا مقصد شکار اور گھڑ سواری کے …

ابوظہبی۔26نومبر (اے پی پی):ابوظہبی کے شہر العین میں’’انٹرنیشنل ہنٹنگ اینڈ ایکوئسٹرین ایگزی بیشن ‘2025 ‘‘کا پہلا ایڈیشن ایڈنیک سینٹر میں بدھ سے شروع ہو گیا ہے،جو کہ 30 نومبر تک جاری رہے گا۔امارات نیوز ایجنسی وام کے مطابق یہ نمائش ایڈنیک گروپ (جو مدن کمپنی کا حصہ ہے) کے زیر اہتمام امارات فالکنرز کلب کے تعاون سے منعقد کی جا رہی ہے،

جس کا مقصد شکار اور گھڑ سواری کے شعبوں میں جدت اور پائیداری کو اجاگر کرنا ہے، اور اس کے ذریعے العین کے ثقافتی ورثے اور متحدہ عرب امارات کے جدید آؤٹ ڈور لائف اسٹائل پر روشنی ڈالی جائے گی۔اس سال کے ایڈیشن میں 873 مقامی و بین الاقوامی برانڈز نے 24,000 مربع میٹر کے رقبے پر شریک ہیں،88 فیصد نمائش کنندگان اماراتی کمپنیاں ہیں۔

نمائش میں 20 سے زائد سرگرمیاں اور ثقافتی مقابلے شامل ہیں، جن میں ابوظہبی ہیریٹیج اتھارٹی کے تعاون سے روایتی کھانوں کا مقابلہ، عربی قہوے کی ورکشاپ اور مقابلہ، الیولہ پرفارمنس، اور اماراتی کھیل "الطبّع” شامل ہیں۔

اس بار پہلی مرتبہ 14 خصوصی شعبے نمائش میں شامل کیئے گئے ہیں تاہم ان میں اونٹوں کا شعبہ خاص توجہ کا مرکز ہو گا ،اسی طرح سالوکی سیکٹر کے شعبے میں امارات کی شکاری ثقافت میں صقلی کتوں کی تاریخی اہمیت کو پیش کیا جائے گا۔ آؤٹ ڈور ریکریئیشن وہیکلز سیکٹر میں صحراؤں اور قدرتی مناظر کے لیے تیار جدید گاڑیاں نمائش کا حصہ ہوں گی۔

مزید خبریں