القاعدہ اب بھی عالمی امن کے لیے خطرے کا باعث ہے، امریکا

95

واشنگٹن ۔ 4 اگست (اے پی پی) امریکی محکمہ خارجہ کے انسداد دہشت گردی کے رابطہ کار سفیر نیتھن اے سیلز نے اپنی بریفنگ میں اخباری نمائندوں کو بتایا کہ جس بات سے آج ہمیں واسطہ ہے وہ یہ کہ القاعدہ اتنی ہی مضبوط ہے جتنی یہ کبھی تھی۔ امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق سیلز نے کہا کہ ”القاعدہ نے گذشتہ چند برسوں کے دوران حکمت عملی تبدیل کی ہے۔ وہ چپ ہے۔ خاموشی سے وہ تشکیل نو پر دھیان دے رہی ہے، جس دوران اس نے داعش کو کھلا میدان دے رکھا ہے کہ وہ انسداد دہشت گردی کی عالمی کوششوں کا سامنا کرے“۔