لاہور۔4 اگست(اے پی پی )ملک بھر کی طرح لاہور پولیس نے بھی یومِ شہداء پولیس انتہائی جوش و جذبہ اور جذبہ حب الوطنی کے تحت منایا۔ پولیس کے اعلیٰ افسران نے شہر کے مختلف مقامات پرعوام کی جان و مال کا تحفظ کرتے ہوئے جانوں کانذرانہ پیش کرنے والے عظیم شہداءکی قبروں پر حاضری دی، فاتحہ خوانی کی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔ پولیس کے چاک و چوبند دستوں نے …
ملک بھر کی طرح لاہور پولیس نے بھی یومِ شہداءپولیس انتہائی جوش و جذبہ سے منایا
لاہور۔4 اگست(اے پی پی )ملک بھر کی طرح لاہور پولیس نے بھی یومِ شہداء پولیس انتہائی جوش و جذبہ اور جذبہ حب الوطنی کے تحت منایا۔ پولیس کے اعلیٰ افسران نے شہر کے مختلف مقامات پرعوام کی جان و مال کا تحفظ کرتے ہوئے جانوں کانذرانہ پیش کرنے والے عظیم شہداءکی قبروں پر حاضری دی، فاتحہ خوانی کی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔ پولیس کے چاک و چوبند دستوں نے شہداءکی قبروں پر سلامی دی جبکہ شہداءکے درجات کی بلندی کیلئے خصوصی دعائیںبھی کروائی گئی۔ تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنز لاہور اشفا ق خان نے ارفعہ کریم ٹاور بم دھماکے میں شہید ہونے والے دو سگے بھائیوں کانسٹیبلز غلام مرتضیٰ اور علی رضا کی قبروں پر حاضری دی ۔ ایس پی کینٹ صفدر رضا کاظمی، شہداءکے ورثا اور پولیس افسران و اہلکار بھی اس موقع پر موجود تھے۔ اشفاق خان نے شہداءکی قبروں پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور شہداءکے درجات بلندی کے لئے دعائیں کیں۔









