میپکو کے شعبہ ٹریننگ و امتحانات نے مختلف آپریشن سرکلوں میں پروموشن ٹریننگ امتحانات کے نتائج جاری کردیئے ہیں
میپکو پروموشن ٹریننگ امتحانات کے نتائج جاری
ملتان۔ 29 ستمبر (اے پی پی):میپکو کے شعبہ ٹریننگ و امتحانات نے مختلف آپریشن سرکلوں میں پروموشن ٹریننگ امتحانات کے نتائج جاری کردیئے ہیں۔ڈائریکٹر ٹی اینڈ ای میپکو سہیل عباس کے مطابق ہیڈ ڈرافٹس مین گریڈ بی سے ہیڈ ڈرافٹس مین گریڈ اے کے امتحان میں خانیوال سرکل کے ساجد حسین کامیاب قرار پائے۔
مظفرگڑھ سرکل میں لائن مین گریڈ سیکنڈ سے لائن مین گریڈ فرسٹ کے امتحان میں غضنفر عباس نے پہلی، سید محمود حسن نے دوسری اور محمد اصغر نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔دیگر کامیاب امیدواروں میں محمد اسلم، محمد شفیق، محمد سعید، فخر شہزاد، محمد عامر اصغر، غلام زکریا، منیر احمد، احمد وسیم، محمد زبیر، غلام مصطفیٰ شاہد، حسین اور آصف علی شامل ہیں۔
بہاولنگر سرکل میں اسی امتحان میں شاہد علیم نے پہلی، محمد اسماعیل نے دوسری اور وقار حسین نے تیسری پوزیشن حاصل کی محمد نعیم احمد، ذوالفقار علی، شبیر حسین، ساجد محمود اور محمد رفیق بھی کامیاب قرار پائے۔ڈائریکٹر ٹی اینڈ ای سہیل عباس نے کامیاب امیدواروں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ محکمانہ تربیتی و امتحانی عمل ملازمین کی پیشہ ورانہ استعداد میں اضافے اور ترقی کے مواقع فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔








