لاہور ۔ 05 نومبر (اے پی پی) وزیراعلیٰ پنجاب محمدشہبازشریف نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے ملک کو ترقی کی شاہراہ پر گامزن کردیا ہے، پاکستان مسلم لیگ (ن)کی ترجیح ہمیشہ عوامی خدمت اور ملک کی ترقی و خوشحالی رہی ہے اور پاکستان مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ اصولوں پر مبنی مثبت اورملکی مفادکی سیاست کی ہے، موجودہ دور میں ہونیوالی معاشی ترقی کے بین الااقوامی …
الیکشن میں اپنی کارکردگی کی بنیاد پر عوام کے پاس جائینگے اور سر خرو ہوں گے، محمدشہباز شریف

مزید خبریں
لاہور ۔ 05 نومبر (اے پی پی) وزیراعلیٰ پنجاب محمدشہبازشریف نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے ملک کو ترقی کی شاہراہ پر گامزن کردیا ہے، پاکستان مسلم لیگ (ن)کی ترجیح ہمیشہ عوامی خدمت اور ملک کی ترقی و خوشحالی رہی ہے اور پاکستان مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ اصولوں پر مبنی مثبت اورملکی مفادکی سیاست کی ہے، موجودہ دور میں ہونیوالی معاشی ترقی کے بین الااقوامی مالیاتی ادارے بھی معترف ہیں، پالیسیوں کا تسلسل جاری رہا تو پاکستان جلد خطے کی بڑی معاشی قوت ہو گا، 2018ءکے الیکشن میں اپنی کارکردگی کی بنیاد پر عوام کے پاس جائینگے اور سر خرو ہوں گے،2018 کے انتخابات میں محنت، امانت اور دیانت اور عوامی خدمت کی سیاست فتح سے ہمکنار ہوگی، وہ اتوار کو لندن سے وا پسی کے بعد مسلم لیگ(ن) کے وفد سے گفتگوکررہے تھے۔








