اسلام آباد۔2مارچ (اے پی پی):الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کے فیصلہ کی روشنی میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 251 شیرانی ،ژوب اور قلعہ سیف اللہ سے خوشحال خان کاکڑ کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ پیر کو الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کئے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق سپریم کورٹ کے 27 فروری 2026 کے فیصلہ کی روشنی میں اس حلقہ سے جمعیت علمائے اسلام (ف) …
الیکشن کمیشن : حلقہ این اے 251 شیرانی ،ژوب اور قلعہ سیف اللہ سے خوشحال خان کاکڑ کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری

مزید خبریں
اسلام آباد۔2مارچ (اے پی پی):الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کے فیصلہ کی روشنی میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 251 شیرانی ،ژوب اور قلعہ سیف اللہ سے خوشحال خان کاکڑ کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
پیر کو الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کئے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق سپریم کورٹ کے 27 فروری 2026 کے فیصلہ کی روشنی میں اس حلقہ سے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سید سمیع اللہ کی جگہ پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی کے خوشحال خان کاکڑ کامیاب قرار پائے۔








