الیکشن کمیشن میں جمیعت علماء پاکستان کے انٹرا پارٹی انتخابات کیس کی سماعت 18 ستمبر تک ملتوی

70
الیکشن کمیشن کسی قسم کے ہتھکنڈوں سے دبائو میں نہیں آئے گا اور آئین و قانون کے مطابق اپنے فرائض سرانجام دیتا رہے گا، ترجمان الیکشن کمیشن

اسلام آباد۔29اگست (اے پی پی):الیکشن کمیشن نے جمیعت علماء پاکستان کے انٹرا پارٹی انتخابات کیس کی سماعت 18 ستمبر تک ملتوی کر دی۔

جمعرات کو ممبرسندھ نثار درانی کی سربراہی میں 4 رکنی بنچ نے جے یو آئی کے انٹراپارٹی انتخابات کے کیس کی سماعت کی۔معاون وکیل جے یو آئی نے مہلت دینے کی استدعا کرتے ہوئے موقف اپنایا کہ جے یوآئی انٹرا پارٹی الیکشن صوبوں میں ہو رہے ہیں، صوبائی انتخابات کے بعد مرکزی سطح کے انتخابات ہوں گے،

اس لئے مہلت دی جائے۔ڈی جی پولیٹیکل فنانس نے کہاکہ جے یو آئی کے انٹرا پارٹی الیکشن کی مدت 7 جولائی سے مکمل ہو چکی ہے۔ ممبر کے پی نے ریمارکس دیئے ٹائم مکمل ہونے پرتنظیمی ڈھانچہ ختم ہو چکا ہے،ایک پارٹی کا پہلے بھی تنظیمی ڈھانچہ مکمل ہو چکاہے،آئندہ سماعت پردلائل دیں۔الیکشن کمیشن نے کیس کی سماعت 18 ستمبر تک ملتوی کر دی۔