اسلام آباد۔21نومبر (اے پی پی):الیکشن کمیشن آف پاکستان میں منگل کو9 اضلاع کی حلقہ بندیوں پر دائر اعتراضات نمٹائے گئے۔
کمیشن کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق بینچ نمبر ایک میں ضلع ڈیرہ غازیخان اور ساہیوال کے حلقوں پر دائر40 اعتراضات نمٹائے گئے جبکہ بینچ نمبر2 میں ضلع جھل مگسی، جعفرآباد، نصیرآباد، کچھی ،صحبت پور، اوستہ محمد اور ہرنائی کے حلقہ جات پردائر34 اعتراضات نمٹائے گئے۔