الیکشن کمیشن نے ارکان پارلیمنٹ سے 31 دسمبر تک اپنے اور اپنے اہل خانہ کے اثاثوں کے گوشوارے طلب کرلئے

اسلام آباد ۔ 14 اکتوبر (اے پی پی) الیکشن کمیشن نے ارکان پارلیمنٹ سے 31 دسمبر تک اپنے اور اپنے اہل خانہ کے اثاثوں کے گوشوارے طلب کر لئے۔ پیر کو الیکشن کمیشن سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق الیکشن ایکٹ 2017 کے تحت ارکان سینیٹ، صوبائی و قومی اسمبلیوں اپنے اور اپنے اہل خانہ کے سالانہ گوشوارے جمع کرانے کے پابند ہیں۔ 31 دسمبر تک یہ گوشوارے الیکشن …

اسلام آباد ۔ 14 اکتوبر (اے پی پی) الیکشن کمیشن نے ارکان پارلیمنٹ سے 31 دسمبر تک اپنے اور اپنے اہل خانہ کے اثاثوں کے گوشوارے طلب کر لئے۔ پیر کو الیکشن کمیشن سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق الیکشن ایکٹ 2017 کے تحت ارکان سینیٹ، صوبائی و قومی اسمبلیوں اپنے اور اپنے اہل خانہ کے سالانہ گوشوارے جمع کرانے کے پابند ہیں۔ 31 دسمبر تک یہ گوشوارے الیکشن کمیشن کے پاس جمع کرائے جا سکتے ہیں۔ یکم جنوری کو گوشوارے نہ جمع کرانے والے ارکان سینٹ، قومی و صوبائی اسمبلیوں کے نام شائع کردیئے جائیں گے جبکہ 15 جنوری تک گوشوارے جمع نہ کرانے والوں کی رکنیت معطل کردی جائے گی۔