الیکشن کمیشن نے ایم کیو ایم پاکستان کے انٹرا پارٹی انتخابات کا کالعدم قرار دیدیا

اسلام آباد ۔ 26 مارچ (اے پی پی) الیکشن کمیشن نے ایم کیو ایم کی کنوینئر شپ کا فیصلہ سنا دیا ہے۔ فاروق ستار ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینئر نہیں رہے جبکہ ایم کیو ایم پاکستان کے انٹرا پارٹی انتخابات بھی کالعدم قرار دیئے گئے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) سردار محمد رضا کی سربراہی میں پانچ رکنی بینچ نے کیس کا مختصر فیصلہ …

اسلام آباد ۔ 26 مارچ (اے پی پی) الیکشن کمیشن نے ایم کیو ایم کی کنوینئر شپ کا فیصلہ سنا دیا ہے۔ فاروق ستار ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینئر نہیں رہے جبکہ ایم کیو ایم پاکستان کے انٹرا پارٹی انتخابات بھی کالعدم قرار دیئے گئے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) سردار محمد رضا کی سربراہی میں پانچ رکنی بینچ نے کیس کا مختصر فیصلہ سنایا جس میں ڈاکٹر فاروق ستار کی الیکشن کمیشن کے دائرہ اختیار کو چیلنج کرنے کی درخواست بھی مسترد کردی۔

مزید خبریں