الیکشن کمیشن نے عام انتخابات 2018ءکی سمری صدر مملکت کوارسال کردی

اسلام آباد ۔ 21 مئی (اے پی پی) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات 2018ءکی تاریخ مقرر کرنے کے حوالے سے سمری صدر مملکت کوارسال کردی ہے، الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے صدر مملکت کو تین تاریخیں تجویز کی ہیں۔الیکشن کمیشن کی طرف سے پیر کو جاری بیان کے مطابق سمری کے تحت صدر پاکستان سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ الیکشنز ایکٹ …

اسلام آباد ۔ 21 مئی (اے پی پی) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات 2018ءکی تاریخ مقرر کرنے کے حوالے سے سمری صدر مملکت کوارسال کردی ہے، الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے صدر مملکت کو تین تاریخیں تجویز کی ہیں۔الیکشن کمیشن کی طرف سے پیر کو جاری بیان کے مطابق سمری کے تحت صدر پاکستان سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ الیکشنز ایکٹ 2017 کے دفعہ 57 (1)کے تحت عام انتخابات کے لئے 25 تا 27 جولائی 2018ءکے درمیان کوئی بھی تاریخ مقرر کریں۔