الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 18 ہری پورمیں ضمنی انتخاب کے لئے شیڈول کا اعلان کردیا ،پولنگ 23نومبر کو ہوگی

اسلام آباد۔8اکتوبر (اے پی پی):الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 18 ہری پورمیں ضمنی انتخاب کے لئے شیڈول کا اعلان کردیا ہے جہاں پولنگ 23نومبر کو ہوگی، یہ نشست قومی اسمبلی میں قائدحزب اختلاف عمر ایوب خان کی نااہلی کی وجہ سے خالی ہوئی ۔ ای سی پی سے جاری شیڈول کے مطابق کمیشن نے پشاور ہائی کورٹ کے یکم اکتوبر کے فیصلے کی روشنی میں اپنے …

اسلام آباد۔8اکتوبر (اے پی پی):الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 18 ہری پورمیں ضمنی انتخاب کے لئے شیڈول کا اعلان کردیا ہے جہاں پولنگ 23نومبر کو ہوگی، یہ نشست قومی اسمبلی میں قائدحزب اختلاف عمر ایوب خان کی نااہلی کی وجہ سے خالی ہوئی ۔ ای سی پی سے جاری شیڈول کے مطابق کمیشن نے پشاور ہائی کورٹ کے یکم اکتوبر کے فیصلے کی روشنی میں اپنے اختیارات بروئے کار لاتے ہوئے اس حلقے میں ضمنی انتخاب کے لئے شیڈول جاری کیا ہے۔

شیڈول کے مطابق کاغذات نامزدگی 15سے 17 اکتوبر تک جمع کرائے جاسکیں گےجن کی جانچ پڑتال 22 اکتوبر کو ہگی،کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد کئے جانے کے خلاف اپیلیں 27 اکتوبر تک دائر کی جاسکیں گی اور اپیلٹ ٹربیونل کی جانب سے ان پر فیصلہ 3 نومبر تک ہوگا۔نظرثانی شدہ فہرست 4 نومبر کو جاری کی جائے گی جبکہ کاغذات نامزدگی 5نومبر تک واپس لئے جاسکیں گے۔

امیدواروں کو انتخابی نشانات 6نومبر کو الاٹ کیے جائیں گے جبکہ پولنگ 23 نومبر کو ہوگی۔ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر ہری پور ذیشان خان کو ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر تعینات کیا گیاہے۔