اسلام آباد ۔ یکم جون (اے پی پی) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ملک بھر میں ریٹرننگ افسران کو نامزدگی فارم وصول کرنے سے روک دیا۔ جمعہ کو الیکشن کمیشن سے جاری بیان کے مطابق انتخابی پروگرام کے اجراءکے ایک روز بعد یعنی جمعہ کو لاہور ہائیکورٹ نے الیکشنز ایکٹ 2017ءکے تحت امیدواران کی نامزدگی کے فارم میں مطلوبہ معلومات کو ناکافی قرار دیا ہے۔ یہ فارم الیکشنز ایکٹ 2017ءکی …
الیکشن کمیشن نے ملک بھر میں ریٹرننگ افسران کو نامزدگی فارم وصول کرنے سے روک دیا

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ یکم جون (اے پی پی) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ملک بھر میں ریٹرننگ افسران کو نامزدگی فارم وصول کرنے سے روک دیا۔ جمعہ کو الیکشن کمیشن سے جاری بیان کے مطابق انتخابی پروگرام کے اجراءکے ایک روز بعد یعنی جمعہ کو لاہور ہائیکورٹ نے الیکشنز ایکٹ 2017ءکے تحت امیدواران کی نامزدگی کے فارم میں مطلوبہ معلومات کو ناکافی قرار دیا ہے۔ یہ فارم الیکشنز ایکٹ 2017ءکی دفعہ 62(2) اور دفعہ 110(2) کے تحت فارم A کی شکل میں الیکشنز ایکٹ 2017ءکا حصہ تھا۔ عدالت عالیہ نے اپنے فیصلہ میں دیگر نقاط کے علاوہ کہا ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نامزدگی کے فارم A اور اثاثہ جات سے متعلق فارم B میں اضافہ یا بہتری کرے تاکہ وہ الیکشن کے آزادانہ منصفانہ اور غیر جانبدارانہ انعقاد کیلئے اپنی آئینی ذمہ داری پوری کرے۔ معزز عدالت کا یہ حکم الیکشن کمیشن کے اس موقف کی توثیق کرتا ہے جو انتخابی اصلاحات کی پارلیمانی کمیٹی کے سامنے دیا گیا تھا کہ نامزدگی فارم کو انتخابی قواعد کا حصہ ہونا چاہئے۔ اور اس کو بنانے یا اس میں کسی بھی ترمیم کا اختیار بھی الیکشن کمیشن کے پاس ہونا چاہئے تاہم پارلیمانی کمیٹی نے اس موقف کے برعکس نامزدگی فارم کو الیکشنز ایکٹ 2017ءکا حصہ بنا دیا۔








