الیکشن کمیشن کے زیر اہتمام خیبرپختونخوا کے 7 اضلاع میں ویلیج و نیبرھڈ کونسلوں کی حلقہ بندیوں کے لئے ایک روزہ تربیتی سیشن

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے خیبرپختونخوا کے 7 اضلاع میں ویلیج و نیبرھڈ کونسلوں کی حلقہ بندیوں کے لئے تشکیل کردہ کمیٹیوں اور اتھارٹیز کی ایک روزہ تربیت پیر کے روز مکمل ہوگئی ۔الیکشن کمیشن خیبرپختونخوا کے مطابق ان اضلاع میں ضلع خیبر، کرم، مانسہرہ، ملاکنڈ، شانگلہ ، چترال اپر اور باجوڑ شامل ہیں۔پہلے مرحلے میں 25 تربیت جولائی کو ضلع سوات میں شانگلہ، ملاکنڈ، اپر چترال اور باجوڑ کے …

پشاور۔ 27 جولائی (اے پی پی):الیکشن کمیشن آف پاکستان نے خیبرپختونخوا کے 7 اضلاع میں ویلیج و نیبرھڈ کونسلوں کی حلقہ بندیوں کے لئے تشکیل کردہ کمیٹیوں اور اتھارٹیز کی ایک روزہ تربیت پیر کے روز مکمل ہوگئی ۔الیکشن کمیشن خیبرپختونخوا کے مطابق ان اضلاع میں ضلع خیبر، کرم، مانسہرہ، ملاکنڈ، شانگلہ ، چترال اپر اور باجوڑ شامل ہیں۔پہلے مرحلے میں 25 تربیت جولائی کو ضلع سوات میں شانگلہ، ملاکنڈ، اپر چترال اور باجوڑ کے لئے منعقد ہوئی جس میں 13 شرکاء نے شرکت کی جبکہ دوسرے مرحلے میں تربیت پشاور میں ضلع خیبر اور کرم اور مانسہرہ میں مکمل ہوگئی۔

ڈائریکٹر ٹریننگ ای سی پی ، ریجنل الیکشن کمشنر ہزارہ ، ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر ایبٹ آباد اور ہری پور نےبحثیت ٹرینر فرائض انجام دئیے۔ ویلیج و نیبرھڈ کونسلوں کی ابتدائی فہرست 28 اگست کو تیار ہوں گی اور 29 اگست 2026 کو شائع کی جائیگی جس پر اعتراضات تشکیل کردہ ڈیلیمیٹیشن اتھارٹیز کے پاس 31 اگست سے 18 ستمبر 2026 کے درمیان جمع کرائے جاسکیں گے جن پر فیصلے 5 اکتوبر تک کئے جائینگے۔ ان فیصلوں کی روشنی میں حتمی فہرست 17 اکتوبر 2026 کو حلقہ بندیوں کی حتمی فہرست جاری کی جائیگی۔