اسلام آباد۔27اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ الیکٹرک گاڑیوں میں اگلے چار سالوں میں3سے5ارب جبکہ میڈیکل میں 2سے 3 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری ہو گی۔منگل کو اپنے ایک ٹویٹ میں وفاقی وزیر نے کہا ہے کہ ایک سال کے عرصے میں میری وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے پاکستان میں دو نئی صنعتوں کی شروعات کرائ ہے۔ میڈیکل مشینری اور الیکٹرک …
الیکٹرک گاڑیوں میں اگلے چار سالوں میں 3سے 5 ارب جبکہ میڈیکل میں 2 سے 3ارب ڈالر کی سرمایہ کاری ہو گی، چوہدری فواد حسین

مزید خبریں
اسلام آباد۔27اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ الیکٹرک گاڑیوں میں اگلے چار سالوں میں3سے5ارب جبکہ میڈیکل میں 2سے 3 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری ہو گی۔منگل کو اپنے ایک ٹویٹ میں وفاقی وزیر نے کہا ہے کہ ایک سال کے عرصے میں میری وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے پاکستان میں دو نئی صنعتوں کی شروعات کرائ ہے۔ میڈیکل مشینری اور الیکٹرک گاڑیوں کی صنعتیں پاکستان میں موجود ہی نہیں تھیں۔فواد چوہدری نے کہا کہ الیکٹرک گاڑیوں میں اگلے چار سالوں میں 3 سے 5 بلین سرمایہ کاری ہوگی اور میڈیکل میں2سے 3 بلین ڈالر سرمایہ کاری ہو گی۔







