الیگزینڈرزیوروف کا آسٹریلین اوپن ٹینس مینز سنگلز کا فاتحانہ آغاز

111
Australian Open Tennis Men's Singles

میلبورن۔13جنوری (اے پی پی):جرمنی کے نامور ٹینس سٹار اور ایونٹ کے سیکنڈ سیڈڈ الیگزینڈرزیوروف اور ناروے کے ٹینس کھلاڑی کیسپر رڈ آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز سنگلز مقابلوں میں شاندار فاتحا نہ آغاز کرتے ہوئے دوسرے رائونڈ میں پہنچ گئے۔ 27سالہ روسی کھلاڑی اور ایونٹ کے سیکنڈ سیڈڈ الیگزینڈرزیوروف نے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے ابتدائی رائونڈ میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے میگا ایونٹ میں وائلڈ کارڈ پر انٹری حاصل کرنے والے فرانسیسی حریف کھلاڑی لوکاس پاؤلی کو شکست دے کر دوسرے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کیا جبکہ ناروے کے ٹینس کھلاڑی کیسپر رڈ نے ابتدائی رائونڈ میں ہسپانوی حریف کھلاڑی جمے انتونی منار کلار کو شکست دی۔ آسٹریلیا کے شہرمیلبورن نے میں جاری 113 واں میگا ایونٹ میں پیر کو کھیلے گئے مینز سنگلز مقابلوں کے ابتدائی رائونڈ میں روسی کھلاڑی الیگزینڈرزیوروف کو مردوں کے سنگلز مقابلوں کے ابتدائی رائونڈ میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے فرانسیسی حریف کھلاڑی لوکاس پاؤلی کو سٹریٹ سیٹس میں 4-6، 4-6 اور 4-6 سے ہرا کر دوسرے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ ایک اور میچ میں ناروے کے ٹینس کھلاڑی کیسپر رڈ نے ابتدائی رائونڈ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہسپانوی حریف کھلاڑی جمے انتونی منار کلار کو 3-6، 6-1، 5-7، 6-2 اور 1-6 سے شکست دے کر نہ صرف ایونٹ سے باہر کر دیا بلکہ میگا ایونٹ کا فاتحانہ آغازکرتے ہوئے دوسرے رائونڈ کے لئے بھی کوالیفائی کرلیا۔