خلیج تعاون کونسل کا شام پر عائد پابندیاں ہٹانے کا مطالبہ

ریاض۔13جنوری (اے پی پی):خلیج تعاون کونسل نے شام پر عائد پابندیاں ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے۔ العربیہ اردو کے مطابق شامی عوام کے لیے عرب ممالک کی حمایت کو مضبوط کرنے کے حوالہ سے عرب ممالک کے وزرائے خارجہ کا اجلاس گزشتہ روز ریاض میں منعقد ہوا،جس میں ترک وزیر خارجہ ہاکان فیدان بھی شریک ہوئے۔ اجلاس میں خلیج تعاون کونسل کے سیکرٹری جنرل جاسم محمد البدیوی نے شام پر …

ریاض۔13جنوری (اے پی پی):خلیج تعاون کونسل نے شام پر عائد پابندیاں ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے۔ العربیہ اردو کے مطابق شامی عوام کے لیے عرب ممالک کی حمایت کو مضبوط کرنے کے حوالہ سے عرب ممالک کے وزرائے خارجہ کا اجلاس گزشتہ روز ریاض میں منعقد ہوا،جس میں ترک وزیر خارجہ ہاکان فیدان بھی شریک ہوئے۔

اجلاس میں خلیج تعاون کونسل کے سیکرٹری جنرل جاسم محمد البدیوی نے شام پر پابندیاں ہٹانے کی ضرورت پر زور دیا۔

انہوں نے مقبوضہ گولان میں اسرائیلی بستیوں کی توسیع کی بھی مذمت کی۔ انہوں نے شام پر بار بار اسرائیلی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے شام کے تمام علاقوں سے اسرائیل کے انخلا کے مطالبے کا اعادہ کیا۔

قبل ازیں یورپی یونین نے اعلان کیا تھا کہ وہ جنوری کے آخر میں برسلز میں ہونے والے اجلاس میں شام پر سے پابندیاں ہٹانے پر بات کرے گی۔ یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے عہدیدار کایا کالس نے تصدیق کی ہے کہ یورپی یونین کے وزرائے خارجہ اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کام کریں گے کہ شام پر پابندیوں کے حوالے سے فیصلہ کرنے کا حقیقی وقت آ گیا ہے۔

کایا کالس نے ’’ ایکس‘‘ پر کہا کہ یورپی یونین پابندیوں کو ہٹانے کے بجائے پابندیوں میں نرمی کرنے پر غور کرے گی۔ تاہم انہوں نے واضح نہیں کیا کہ ایسا کب ہوسکتا ہے۔

یورپی یونین کا یہ اعلان جرمن وزیر خارجہ اینالینا بیئربوک کی جانب سے ملک پر عائد مغربی پابندیوں کے حوالے سے سمارٹ اپروچ نافذ کرنے کی تجویز کے بعد سامنے آیا ہے۔

مزید خبریں