ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر سریاب منصور احمد کی سربراہی میں اسپیشل مجسٹریٹ سریاب اور میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ زون 4
میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ زون 4 کی اینٹی انکروچمنٹ ٹیم کے ہمراہ کسٹم چوک سریاب میں کارروائی

مزید خبریں
کوئٹہ۔ 27 اگست (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر سریاب منصور احمد کی سربراہی میں اسپیشل مجسٹریٹ سریاب اور میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ زون 4 کی اینٹی انکروچمنٹ ٹیم کے ہمراہ کسٹم چوک سریاب میں انسدادِ تجاوزات کارروائی کی گئی۔
کارروائی کے دوران فٹ پاتھ اور سرکاری و عوامی جگہوں پر قائم ڈھابوں، ریڑھیوں اور دیگر سخت و نرم تجاوزات کو ہٹا کر جگہیں واگزار کرائی گئیں۔تجاوزات قائم کرنے والے افراد کو سختی سے ہدایت کی گئی کہ آئندہ فٹ پاتھ یا عوامی مقامات پر سامان اور دیگر اشیاء نہ رکھیں۔ خلاف ورزی کی صورت میں متعلقہ قوانین کے تحت سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔







