اسلام آباد ۔ 07 اپریل (اے پی پی) امام کعبہ شیخ صالح بن محمد بن ابراہیم (کل) ہفتہ کو پارلیمنٹ ہاﺅس میں نماز مغرب کی امامت کرائیں گے۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے ذرائع کے مطابق امام کعبہ پارلیمنٹ ہاﺅس کے دورہ کے موقع پر نماز مغرب کی امامت کرائیں گے۔ اس موقع پر قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے عملہ کی ہفتہ 8 اپریل کی چھٹی بھی منسوخ کر دی گئی ہے۔ …
امام کعبہ شیخ صالح بن محمد بن ابراہیم پارلیمنٹ ہاﺅس میں (کل) نماز مغرب کی امامت کرائیں گے

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 07 اپریل (اے پی پی) امام کعبہ شیخ صالح بن محمد بن ابراہیم (کل) ہفتہ کو پارلیمنٹ ہاﺅس میں نماز مغرب کی امامت کرائیں گے۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے ذرائع کے مطابق امام کعبہ پارلیمنٹ ہاﺅس کے دورہ کے موقع پر نماز مغرب کی امامت کرائیں گے۔ اس موقع پر قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے عملہ کی ہفتہ 8 اپریل کی چھٹی بھی منسوخ کر دی گئی ہے۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کا عملہ معمول کی خدمات سرانجام دے گا۔ امام کعبہ کی پارلیمنٹ ہاﺅس آمد پر ان کا شاندار استقبال کیا جائے گا اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو اس موقع پر سخت ترین حفاظتی اقدامات کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔








